چاہتوں میں ہے یہ چاہت لاجواب ہے | Chahto me ye chahat Lajawab |

                 🌹   نعت مصطفیٰ ﷺ🌹 


چاہتوں میں ہے یہ چاہت لاجواب
سوز عشق شہ کی لذت لاجواب

ہے نہیں ممکن بیانِ وصفِ شاہ
حسن ہے بے مثل صورت لاجواب

ماؤوں نے تجھ سا نہیں پیدا کیا
ہے یہ حساں کی عبارت لاجواب

گمشدہ سوئی اندھیرے میں ملی
کیا تبسم کی ہے طلعت لاجواب

تھر تھرا کے منھ کے بل بت گر پڑے
چھا گئی جب تیری ہیبت لاجواب

تین سو تیرہ مجاہد تھے فقط
دی ہزاروں کو ہزیمت لاجواب

شاہ خوباں، جان جاناں آپ کی
شان وشوکت جاہ وحشمت لاجواب

جان ودل عقل و خرد ہوش وحواس
سب پہ ہے تیری حکومت لاجواب

اب تو اشرف کی یہی ہے آرزو
کاش ان کی ہو زیارت لاجواب
 

🌿🍀🌿☘️🌿🍀🌿☘️🌿🍀🌿

 



Post a Comment

0 Comments